Warranty & Claim Policy

We are committed to providing reliable products and after-sales support. Please read the following Warranty Policy carefully before placing an order.

وارنٹی اور کلیم پالیسی:


ہم معیاری اور قابلِ اعتماد پروڈکٹس کے ساتھ بہترین آفٹر سیل سپورٹ بھی فراہم کرتے ہیں۔ آرڈر دینے سے پہلے براہِ کرم درج ذیل وارنٹی اور کلیم پالیسی کو غور سے پڑھ لیں۔

All JOYROOM products sold through the Joyroom.pk are covered by a 6-month warranty against manufacturing defects, starting from the customer's original purchase date as stated on the invoice.

 

 Joyroom.pk کے ذریعے فروخت کی جانے والی تمام پروڈکٹس پر مینوفیکچرنگ کی خرابی کی صورت میں 6 ماہ کی وارنٹی دی جاتی ہے۔


یہ وارنٹی کسٹمر کی اصل خریداری کی تاریخ سے شروع ہوگی، جو انوائس پر درج   ہوگی۔

The international/manufacturer warranty offered by JOYROOM globally does not automatically apply to products purchased through the Joyroom.pk. Warranty claims in Pakistan are handled exclusively according to the local warranty terms and conditions stated below.

 

JOYROOM کی جانب سے عالمی سطح پر فراہم کی جانے والی انٹرنیشنل/مینوفیکچرر وارنٹ Joyroom.pk  کے ذریعے خریدی گئی پروڈکٹس پر خودکار طور پر لاگو نہیں ہوتی۔ پاکستان میں وارنٹی کے تمام کلیمز صرف ذیل میں درج مقامی وارنٹی کی شرائط و ضوابط کے مطابق نمٹائے جائیں گے۔

 

Our warranty coverage is strictly limited to 6 months from the original purchase/invoice date. For Joyroom products purchased from an authorized distributor in Pakistan, our warranty is limited to 6 months from the customer’s purchase/invoice date. Any Global Warranty period mentioned on the product or packaging whether 2 years, 36 months, or any other duration does not apply to our local warranty and is not our responsibility.


خریدی گئی Joyroom کی پروڈکٹ کی ہماری وارنٹی صرف 6 ماہ کی ہوگی، جو کسٹمر کی خریداری   یا          ا   نوائس کی تاریخ سے شروع ہوگی۔ پروڈکٹ یا اس کے باکس پر درج گلوبل وارنٹی، چاہے وہ 2 سال، 36 ماہ یا کسی بھی دوسری مدت کی ہو، ہماری مقامی وارنٹی پر لاگو نہیں ہوگی اور اس کی ذمہ داری ہماری نہیں ہوگی۔ ہماری وارنٹی صرف اصل خریداری یا انوائس کی تاریخ سے 6 ماہ تک محدود ہے۔


 Non-Warranty / Warranty Exclusions

The following cases are not covered under the warranty:

درج ذیل صورتیں وارنٹی کے تحت کور نہیں کی جائیں گی:

• Products without sufficient proof of purchase.

•                          ایسے پروڈکٹس جن کے لیے خریداری کا مناسب ثبوت                  (Proof of Purchase) فراہم نہ کیا جا سکے۔

• Compatibility issues, including issues caused by using a changed or modified case.

• کمپیٹیبلیٹی سے متعلق مسائل، جن میں تبدیل شدہ یا ترمیم شدہ کیس کے استعمال سے پیدا ہونے والے مسائل بھی شامل ہیں۔

• Stolen products.

•    چوری شدہ پروڈکٹس۔

• Items that have exceeded their warranty period.

•                   وہ پروڈکٹس جن کی وارنٹی کی مدت ختم ہو چکی ہو۔

• Products repaired, opened, modified, or tampered with by third parties.

• ایسے پروڈکٹس جن کی مرمت، اوپننگ، تبدیلی یا کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ کسی غیر مجاز تھرڈ پارٹی سے کروائی گئی ہو۔

• Battery timing issues are only covered if the actual battery timing is 25% or less of the manufacturer's claimed battery timing.

•             بیٹری ٹائمنگ کا مسئلہ صرف اسی صورت میں وارنٹی کے تحت قابلِ کلیم ہوگا جب پروڈکٹ کی اصل بیٹری ٹائمنگ مینوفیکچرر کی جانب سے بتائی گئی بیٹری ٹائمنگ کے 25% یا اس سے کم ہو۔

• Damage caused by external sources, including but not limited to improper electrical outlets, voltage fluctuations, or thunderstorms.

• بیرونی ذرائع سے ہونے والا نقصان، جس میں نامناسب الیکٹریکل آؤٹ لیٹس، وولٹیج میں اتار چڑھاؤ، آندھی یا گرج چمک وغیرہ سے ہونے والا نقصان شامل ہے

• Damage caused by misuse of the product, including but not limited to falls, extreme temperatures, water exposure, or improper operation.

•                 پروڈکٹ کے غلط یا غیر مناسب استعمال سے ہونے والا نقصان، جس میں گرنے، انتہائی درجہ حرارت، پانی لگنے یا ڈیوائس کو غلط طریقے سے استعمال کرنے سے ہونے والا نقصان شامل ہے۔

• Damage to the earbuds case hinge is not covered under the product warranty.

• ایئربڈز کیس کے ہنج (Hinge) کو پہنچنے والا نقصان پروڈکٹ وارنٹی کے تحت کور نہیں کیا جائے گا۔

• The protective speaker mesh of the earbuds is not covered under this warranty under any circumstances. This includes, but is not limited to, mesh tearing, piercing, detachment, or audio degradation caused by dirt, earwax accumulation, liquid ingress, or aggressive cleaning. The user is fully responsible for maintaining and cleaning the speaker mesh.


• ایئربڈز کی حفاظتی اسپیکر میش (Speaker Mesh) کسی بھی صورت میں اس وارنٹی کے تحت کور نہیں کی جائے گی۔ اس میں میش کا پھٹنا، سوراخ ہونا، اپنی جگہ سے الگ ہونا، یا مٹی، کان کے میل کے جمع ہونے، مائع داخل ہونے یا سخت/غیر مناسب صفائی کے باعث آواز کے معیار میں کمی شامل ہے، لیکن صرف انہی تک محدود نہیں۔ اسپیکر میش کی مناسب دیکھ بھال اور صفائی کی مکمل ذمہ داری صارف کی ہوگی۔

1. No Refund Policy

1. رقم واپسی کی پالیسی

All purchases are non-refundable under any circumstances.

کسی بھی صورت میں خریدی گئی پروڈکٹس کی رقم واپس نہیں کی جائے گی۔

Once an order has been delivered, the customer will not be eligible for a cash refund, bank transfer refund, or any other form of monetary refund.

آرڈر ڈیلیور ہونے کے بعد کسٹمر نقد رقم، بینک ٹرانسفر یا کسی بھی دوسری صورت میں رقم کی واپسی کا حق دار نہیں ہوگا۔

In case of an eligible warranty claim, the company may provide a replacement according to the condition of the product and the terms of this policy.


اگر وارنٹی کلیم           پالیسی کے مطابق قابلِ قبول ہو تو کمپنی پروڈکٹ کی حالت اور اس پالیسی کی شرائط کے مطابق متبادل پروڈکٹ فراہم کر سکتی ہے۔

2. Parcel Opening Video is Mandatory

2. پارسل کھولنے کی ویڈیو لازمی ہے۔

Customers are required to record a clear, continuous opening/unboxing video of the parcel immediately upon receiving it.

پارسل وصول کرتے ہی کسٹمر کے لیے ضروری ہے کہ پارسل کھولتے وقت ایک واضح اور بغیر رکے مکمل ویڈیو بنائے۔

The opening video must clearly show:

پارسل کھولنے کی ویڈیو میں درج ذیل چیزیں واضح طور پر نظر آنی چاہئیں:

The parcel from all sides before opening.

پارسل کھولنے سے پہلے اسے تمام اطراف سے دکھایا جائے۔

The condition of the packaging.

پیکنگ کی حالت واضح طور پر دکھائی جائے۔

The opening of the parcel.

پارسل کھولنے کا مکمل عمل دکھایا جائے۔

The product and its accessories after opening.

پارسل کھولنے کے بعد پروڈکٹ اور اس کے تمام لوازمات دکھائے جائیں۔

An opening video is mandatory for claims related to:

درج ذیل کلیمز کے لیے پارسل کھولنے کی ویڈیو لازمی ہے:

Physical damage found upon delivery.

ڈیلیوری کے وقت پروڈکٹ پر موجود کسی بھی ظاہری یا جسمانی نقصان کے لیے۔

Missing items/accessories.

کسی آئٹم یا لوازمات کے غائب ہونے کی صورت میں۔

Receiving a product different from the one ordered.

آرڈر کیے گئے پروڈکٹ کے بجائے کوئی مختلف پروڈکٹ موصول ہونے کی صورت میں۔

Any issue where the customer claims that the parcel contents were damaged, missing, or incorrect at the time of delivery.

ایسی کسی بھی شکایت کی صورت میں جس میں کسٹمر کا کہنا ہو کہ ڈیلیوری کے وقت پارسل میں موجود سامان خراب، غائب یا غلط تھا۔

Without a valid opening video, the company reserves the right to reject such claims.


درست اور واضح پارسل اوپننگ ویڈیو موجود نہ ہونے کی صورت میں کمپنی ایسے کلیم کو مسترد کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

3. Warranty Claims Must Be Dispatched to the Lab

3. وارنٹی کلیم کے لیے پروڈکٹ لیب بھیجنا لازمی ہے۔

For any type of warranty claim, the faulty unit must be dispatched to the company's designated Warranty/Service Lab in Karachi for inspection and testing.

کسی بھی قسم کے وارنٹی کلیم کے لیے خراب پروڈکٹ کو جانچ اور ٹیسٹنگ کے لیے کمپنی کی مقرر کردہ وارنٹی/سروس لیب کراچی بھیجنا لازمی ہے۔

The customer will be responsible for one-way shipping charges for sending the faulty unit to the warranty lab.

خراب پروڈکٹ وارنٹی لیب تک بھیجنے کے یک طرفہ کورئیر/شپنگ اخراجات کسٹمر ادا کرے گا۔

This shipping responsibility applies even if the product was purchased on the same day.


یہ شپنگ اخراجات کسٹمر کی ذمہ داری ہوں گے، چاہے پروڈکٹ اسی دن کیوں نہ خریدا گیا ہو۔


 4. Warranty Claim Processing Time

4. وارنٹی کلیم مکمل ہونے کا وقت

Once the faulty unit is received at the Warranty/Service Lab, the standard inspection and claim processing time is up to 7 working days.

خراب پروڈکٹ وارنٹی/سروس لیب میں موصول ہونے کے بعد عام طور پر جانچ اور کلیم پر کارروائی میں 7 کاروباری دن تک لگ سکتے ہیں۔

In cases involving a critical, complex, or difficult-to-diagnose fault, additional time may be required. Such cases may take approximately 10–12 working days for proper inspection, testing, repair assessment, or a final warranty decision.

اگر خرابی سنگین، پیچیدہ یا فوری طور پر تشخیص کرنا مشکل ہو تو مزید وقت درکار ہو سکتا ہے۔ ایسے معاملات میں مکمل جانچ، ٹیسٹنگ، مرمت کے جائزے یا حتمی وارنٹی فیصلے کے لیے تقریباً 10 سے 12 کاروباری دن لگ سکتے ہیں۔

Customers are requested to allow the required processing time before following up on the status of their claim.


کسٹمر سے درخواست ہے کہ کلیم کی صورتحال معلوم کرنے کے لیے رابطہ کرنے سے پہلے مقررہ پراسیسنگ وقت مکمل ہونے دیں۔

5. Inspection & Warranty Decision

5. جانچ اور وارنٹی کا فیصلہ

All warranty claims are subject to technical inspection.

تمام وارنٹی کلیمز تکنیکی جانچ کے بعد ہی طے کیے جائیں گے۔

A warranty claim will only be processed after the company's technical team has inspected the product and determined the nature of the fault.

وارنٹی کلیم پر کارروائی اسی وقت کی جائے گی جب کمپنی کی ٹیکنیکل ٹیم پروڈکٹ کی جانچ کرکے خرابی کی نوعیت کا تعین کر لے۔

The company's inspection and warranty decision will be considered final.


کمپنی کی تکنیکی جانچ اور وارنٹی سے متعلق فیصلہ حتمی تصور کیا جائے گا۔

6. Burn Damage & Water Damage

6. جلنے یا پانی/مائع سے ہونے والا نقصان

Burn damage and water/liquid damage are strictly not covered under warranty.

جلنے یا پانی/کسی مائع کی وجہ سے ہونے والا نقصان وارنٹی میں شامل نہیں ہے۔

This applies regardless of how recently the product was purchased.

یہ شرط اس بات سے قطع نظر لاگو ہوگی کہ پروڈکٹ کتنے عرصے پہلے خریدا گیا تھا۔

For example, if a product develops burn damage or water/liquid damage one day after purchase, the damage will still be considered out of warranty.

مثال کے طور پر، اگر خریداری کے صرف ایک دن بعد بھی پروڈکٹ جل جائے یا پانی/مائع سے خراب ہو جائے تو اسے وارنٹی سے باہر سمجھا جائے گا۔

Any signs of liquid exposure, water damage, burn damage, overheating caused by misuse, or similar external damage may result in rejection of the warranty claim.


اگر پروڈکٹ پر مائع لگنے، پانی سے نقصان، جلنے، غلط استعمال کی وجہ سے زیادہ گرم ہونے یا اسی نوعیت کے کسی بیرونی نقصان کے آثار ہوں تو وارنٹی کلیم مسترد کیا جا سکتا ہے۔

7. Replacement Policy

7. پروڈکٹ تبدیل کرنے کی پالیسی

Replacement is not automatically guaranteed for every warranty claim.

ہر وارنٹی کلیم میں پروڈکٹ کی تبدیلی کی ضمانت نہیں دی جاتی۔

After receiving and inspecting the faulty unit, the company will determine whether the product can be restored to working condition.

خراب پروڈکٹ موصول ہونے اور جانچ کے بعد کمپنی فیصلہ کرے گی کہ اسے دوبارہ قابلِ استعمال حالت میں لایا جا سکتا ہے یا نہیں۔

If the unit can be restored:

اگر پروڈکٹ کی بحالی ممکن ہو:

The company may restore the same unit and return it to the customer.

کمپنی اسی پروڈکٹ کی بحالی کرکے اسے کسٹمر کو واپس کر سکتی ہے۔

If the unit cannot be restored:

اگر پروڈکٹ کی بحالی ممکن نہ ہو:

If the unit is found to be completely non-restorable, the company will independently determine whether a replacement will be provided based on the product's condition, availability, and applicable warranty terms.

اگر پروڈکٹ مکمل طور پر ناقابلِ بحالی قرار پائے تو کمپنی پروڈکٹ کی حالت، دستیابی اور متعلقہ وارنٹی شرائط کو دیکھتے ہوئے خود فیصلہ کرے گی کہ متبادل پروڈکٹ فراہم کیا جائے گا یا نہیں۔

The customer cannot demand or force the company to provide a brand-new replacement unit.

کسٹمر کمپنی سے لازمی طور پر بالکل نیا متبادل پروڈکٹ دینے کا مطالبہ نہیں کر سکتا۔

 Final replacement decisions will be made solely by the company after technical inspection.


متبادل پروڈکٹ دینے یا نہ دینے کا حتمی فیصلہ تکنیکی جانچ کے بعد صرف کمپنی کرے گی۔

8. Warranty Period

8. وارنٹی کی مدت

The warranty period starts from the original order date.

وارنٹی کی مدت اصل آرڈر کی تاریخ سے شروع ہوگی۔

The warranty remains valid for 6 months from the order date.

وارنٹی آرڈر کی تاریخ سے 6 ماہ تک مؤثر ہوگی۔

Once the 6-month warranty period has expired, the product will be considered Out of Warranty.

6 ماہ کی وارنٹی مدت مکمل ہونے کے بعد پروڈکٹ کو وارنٹی سے باہر سمجھا جائے گا۔

Even if the warranty expires by one single day, the claim will be treated as out of warranty.

اگر وارنٹی کی مدت صرف ایک دن بھی گزر چکی ہو تو کلیم وارنٹی سے باہر شمار ہوگا۔

Customers are therefore advised to submit their warranty claims within the applicable warranty period.


اس لیے کسٹمر کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ اپنا وارنٹی کلیم مقررہ وارنٹی مدت کے اندر جمع کروائیں۔

9. Physical Damage & Misuse

9. جسمانی نقصان اور غلط استعمال

Warranty does not cover damage caused by misuse, accidents, negligence, unauthorized repairs, modifications, physical impact, or other damage caused after delivery.

وارنٹی میں وہ نقصان شامل نہیں ہوگا جو غلط استعمال، حادثے، لاپرواہی، غیر مجاز مرمت، تبدیلی، ضرب/ٹکر یا ڈیلیوری کے بعد کسی اور وجہ سے ہوا ہو۔

Products showing signs of tampering or unauthorized opening/repair may also be rejected from warranty service.


ایسے پروڈکٹس جن میں چھیڑ چھاڑ، غیر مجاز طور پر کھولنے یا مرمت کے آثار ہوں، انہیں بھی وارنٹی سروس کے لیے مسترد کیا جا سکتا ہے۔

10. Customer Agreement

10. کسٹمر کی رضامندی

By purchasing a product, the customer acknowledges and agrees to all terms and conditions mentioned in this Warranty & Claim Policy.

پروڈکٹ خریدنے کے بعد یہ سمجھا جائے گا کہ کسٹمر نے اس وارنٹی اور کلیم پالیسی میں درج تمام شرائط و ضوابط کو پڑھ کر قبول کر لیا ہے۔

Submission of a warranty claim does not guarantee repair or replacement. Every claim is subject to technical inspection and the company's final warranty decision.

وارنٹی کلیم جمع کروانے کا مطلب یہ نہیں کہ مرمت یا متبادل پروڈکٹ لازمی فراہم کیا جائے گا۔ ہر کلیم تکنیکی جانچ اور کمپنی کے حتمی وارنٹی فیصلے سے مشروط ہوگا۔

The company reserves the right to accept or reject a warranty claim based on the inspection results and the terms of this policy.

کمپنی تکنیکی جانچ کے نتائج اور اس پالیسی کی شرائط کی بنیاد پر کسی بھی وارنٹی کلیم کو قبول یا مسترد کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔